جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم بلال ٹاؤن محلہ گلشن فیروز کے رہائشی مدثر منیر بٹ ولد منیر احمد بٹ نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل یمل کا لج سول لائنز روڈ کامالک ہے اور عرصہ 22 سال سے کالج چلا رہا ہے۔ سید احسن علی شاہ ولد امجد علی شاہ قوم سید ساکن نزد زینبیہ امام بارگاہ مشین محلہ نمبر 1 جہلم جو کہ ہمارے کالج کا سابقہ طالبعلم ہے جو مختلف حربوں سے سٹاف و فیمیلز سٹوڈنٹس کو تنگ پریشان و ہراساں کر رہا ہے کچھ عرصہ قبل اس نے گلے پر بلیڈ سے معمولی زخم کر کے کالج انتظامیہ کو تنگ پریشان و ہراساں کیا تھا جبکہ گزشتہ روز بوقت قریب9 بجکر 50 منٹ پر مذکورہ طالبعلم مسلح پسٹل 30 بور برنگ سیاہ کالج کے اندر داخل ہو ااور زبردستی فی میل کلاس روم میں داخل ہو گیا اور ہاتھ میں پکڑا ہوا پسٹل لوڈ کرکے لہرایا،فی میل سٹوڈنٹس و انتظامیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔جس پر میں اسے سمجھانے کیلئے کلاس روم میں گیا تو احسن علی نے پسٹل میری طرف تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا کہ آج میں سب کو مار دوں گا اور اسلحہ کے زور پر کلاس روم میں موجود سٹوڈنٹس کویرغمال بناتے ہوئے حبس بے جا میں رکھا،میں نے موقع پا کر بمشکل مدد کیلئے ریسکیو 15 پر کال کی جس پر مقامی پولیس کے ایس ایچ او چوہدری عمران حسین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا اور ملزم کے پاس پسٹل پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاذ کردیاہے۔





