شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے یکم جون سیتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا۔ حکومت پنجاب نے شدید گرمی کی وجہ سے طلبا کو درپیش ہونے والی مشکلات کے پیش نظر یکم جون تا 14 اگست موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں اور اب اسکول صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نییکم جون سیتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

Exit mobile version