کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کاروائی کرتے ہوئے کنوزمر پروٹیکشن کونسل کا جعلی نمائندہ بن کر شہریوں ساتھ نوسربازی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کے گرفتار کروادیا، تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد احمد خاں سکنہ گیگیاں خود کو کنوزمر پروٹیکشن کونسل کا مجسٹریٹ ظاہر کرکے کاروباری افراد کے پاس جاتا اور چلان کرنے کی غرض سے کاروباری افراد سے پیسوں کا تقاضا کرتا تھا، گرشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے الغنی میرج ہال سے نوسرباز شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور تھانہ سول لائن میں شفیق الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نوسر باز شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ شہری نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں، شک کی صورت میں متعلقہ بندے سے محکمانہ کارڈ طلب کریں، اور فوری ڈپٹی کمشنر دفتر گجرات و متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر گجرات سے رجوع کریں ۔
کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی کاروائی ، کنوزمر پروٹیکشن کونسل کا جعلی نمائندہ بن کر شہریوں ساتھ نوسربازی کرنے والا شخص گرفتار
