منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرز پر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 17مئی 2024سے شروع ہو رہا ہے جس کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقوم کی ادائیگیوں کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ بینیفشریز کو سنٹرز پرسایہ دار جگہ،جنریٹر،پنکھوں کی سہولت، ٹھنڈے پانی کی دستیابی سمیت دیگر تمام تر ضروریات فراہم کی جائیں۔اسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کے فوکل پرسن ہونگے۔
منڈی بہاؤالدین:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرز پر سہولیات کی فراہمی، تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا
