ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفر کا گجرات پریس کلب کا دورہ

گجرات (پ۔ر) پنجاب پولیس کے ہونہار آفیسر کرائم فائٹر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید اسد مظفر کا گجرات پریس کلب کا دورہ‘ سینئر صحافیوں‘ سرپرست اعلیٰ محمد یونس ساقی‘ گروپ لیڈر محمد طفیل میر‘ صدر پریس کلب سید نوید حسین شاہ‘ سابق صدور عبدالستار مرزا‘ راجہ تیمور طارق‘ ملک شفقت اعوان‘ جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب محمد داؤد شفیع‘ سابق جنرل سیکرٹریز سعید چوہدری‘ راجہ ریاض راسخ‘ صدر الیکٹرانک میڈیا سید ذوالفقار حیدر شاہ سمیت عہدیداران و ممبران نے والہانہ اور پرتپاک خیر مقدم کیا۔ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا‘ انچارج پی آر او برانچ فواد سلیم‘ نائب پی آر او عامر خورشید بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر صحافیوں میں گھل مل گئے۔ دو گھنٹے سے زائد طویل نشست میں گجرات کی امن و امان کی صورتحال‘ قبضہ مافیا منشیات فروشوں کلاشنکوف کلچر‘ سٹریٹ کرائم‘ گجرات پولیس میں نظم و ضبط سمیت دیگر اہم امور پر مفصل انداز میں اظہارِ خیال کیا۔

گجرات پریس کلب کے صحافیوں کے مثالی تعاون اور مثبت صحافت کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع نے سرانجام دئیے‘ تلاوت قرآن پاک کی سعادت راجہ ریاض راسخ نے حاصل کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی فیاض حسین بٹ‘سینئر نائب صدر رانا محمد نذیر‘ نائب صدر مرزا محمد یونس‘ پیر زادہ قنبر اعجاز شاہ‘ ذیشان ذوالفقار‘ صہیب سرور‘ ارشد بٹ‘ جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن شاکر بیگ مرزا‘ ذوالفقار علی باجوہ‘ انور شیخ‘ رانا شہزاد‘ سید ابدال شاہ‘ آکاش نیازی‘ زاہد محمود‘ ارشد علی‘ انجم شہزاد‘ محبوب عالم‘ ڈاکٹر امجد مرزا‘ عامر بیگ مرزا‘ عرفان حفیظ کھوکھر‘ قیصر اعجاز ملہی‘ شاہد رسول‘ مدثر اقبال‘ سید ذوالفقار حیدر شاہ‘ شاہد بشیر کمبوہ‘ خرم پرنس‘ محمد یٰسین‘ وسیم گوندل‘ سنیہ بٹ‘ رزاق احمد غفاری‘ مرزا عامر بیگ‘ ارشد علی‘ نوازش علی نوازش‘ شاہد رسول‘ الیاس قادری‘ صہیب سرور‘ فرحان مرزا‘ ابوبکر سیٹھی‘ سید عابد علی‘ عبدالسلام مرزا‘ حبیب راحت ملک‘ نعیم عظمت‘ اسجد نواز وڑائچ‘ رانا علی رضا‘ شفقت علی‘ محمد علی‘ چوہدری شہریار احمد‘ مرزا اویس بیگ‘ سید علی حسن‘ محمد اعظم انصاری جلالپور جٹاں‘ صدر جلالپور جٹاں پریس کلب شبیر حسین‘ محمد آصف‘ صدر کنجاہ پریس کلب یاور عباس سمیت دیگر موجود تھے۔

Exit mobile version