گجرات، صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گاوں کی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی جاری ہے:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی

گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گاوں کی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی جاری ہے، پروگرام کے تحت شہریوں کی طرز پر گاوں کی سطح پر صفائی، نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران مہم کی نگرانی کریں، گاوں کی سطح پر قائم کمیٹی تمام تر معاملات کی ذمہ دار ہے، تمام امور مقامی کمیونٹی اقر کمیٹی کی مشاورت سے سرانجام دیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں صاف ستھرا پنجاب پروگرام مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ اشیاء خوردونوش نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، روٹی کی قیمتوں کے خلاف خصوصی کریک ڈوان کیا جائے، سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی یقینی بنائی جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں، اپنی نگرانی میں بولی اور ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائیں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز اپنے زیر انتظام علاقوں میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہم کریں، صفائی، نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے جائیں، مین ہولز کو کور کیا جائے، اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت گاوں کی سطح پر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر متعلقہ افسران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کریں اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے، انہوں نے ہدایت کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version