مبارک دارالشفقت یتیم خانہ کے سنگ بنیاد اور عمارت کی تعمیر کے لیے اجلاس

جہلم(سید مظہرعباس)جہلم الخلیل ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے زیر اہتمام مبارک دارالشفقت یتیم خانہ کے سنگ بنیاد اور عمارت کی تعمیر کے لیے پہلا باضابطہ ایگزیکٹو باڈی کا ا جلاس زیر صدارت عمر بٹ، محمد جمیل بْھٹہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاذ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ صدر الخلیل ویلفیئر سوسائٹی نور احمد سمیت دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران جن میں محمد عزیز الرحمن۔چودری عبدالقدوس۔جلیس بٹ۔نجیب احمد۔چوہدری قمرآف لنگر پور۔جنید گجر ملک سجاد۔چوہدری فتح خان آف جکر اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی عبدالغفور چوہان تھے۔جب کہ محمد جمیل بْھٹہ سرپرست الخلیل ویلفیئر سوسائٹی جہلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشاورتی اجلاس میں مبارک دارالشفقت یتیم خانہ کے سنگ بنیاد عمارت کی تعمیر اور دیگر کاموں کے متعلق آپس میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ یتیم خانہ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے اور جلد از جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ جس نیک مقصد کے لیے یہ کام شروع کیاجارہا ہے وہ پورا ہو سکے، تاکہ بعد میں اس کی توسیع کا کام جاری رہے۔اجلاس میں تمام ایگزیکٹو باڈی کے اراکین اور تنظیمی عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ یتیم خانہ کی تعمیر میں ابتدائی تعمیر و ترقی کے کاموں کو فل الفور شروع کیا جائے.اجلاس میں میڈیا کی نمائندگی جہلم پریس کلب کے معروف سینئر صحافی ر اجہ سہیل کیانی، چوہدری وسیم تبریز کررہے تھے جبکہ اس موقع پر چوہدری عبدالقدوس،مرزا فاران بیگ بھی موجودتھے۔

Exit mobile version