مرالہ مکھنانوالی چورنڈ (نامہ نگاران) وڑائچ برادران ۔مرالہ کی شان چوہدری سعی محمد نمبردار فیملی (بابے ریحان کی) قیادت میں اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسٹر ارشد صاحب کے گھر سے لے کر سپاں والی پلی تک مین گلی کی تعمیر و مرمت کر کے اسے بہترین گلی بنا دیا اس سے قبل یہ مین اور اہم گلی انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور ہر آنے جانے والے مسافروں نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس مین گلی کی تعمیر و مرمت کا آغاز چوہدری سعی محمد نمبردار فیملی سے ہوا اور اسی طرح اس گلی کے آس پاس رہنے والوں جن میں چوہدری آصف جاوید وڑائچ اورنگزیب وڑائچ پرویز احمد وڑائچ اکبر علی وڑائچ ریاض احمد وڑائچ لالہ غضنفر علی وڑائچ سید اعجاز حسین شاہ سید اقبال شاہ شاہد آرائیں نے آپس میں باہمی اتفاق اور اتحاد سے ٹوٹی پھوٹی مین گلی کو نئے سرے سے تعمیر کر کے مرالہ کی بہترین گلی بنوایا ہے جس میں مین اور اہم کردار چوہدری سعی محمد نمبردار فیملی کا تھا اہل محلہ کی بہترین کاوشوں اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے نہ کسی حکومتی امداد کی طرف دیکھا نہ ہی کوئی سیاسی مدد لی اپنی مدد آپ کے تحت ایک خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلی کو ایک بہترین صاف ستھری گلی بنا دیا جس میں نہ کوئی جمپ ہے اور نہ ہی پانی لگا ہوا ہے بہترین گلی بنانے پر تمام اہل محلہ بالخصوص چوہدری سعی محمد نمبردار فیملی کو بھر پور والہانہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں
مرالہ: چوہدری سعی محمد نمبردار فیملی اور اہل محلہ کی خصوصی کاوشوں سے مین گلی کو نئے سرے سے تعمیر کروا دیا, اہل علاقہ کا خراج تحسین
