کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں کے برخلاف بجلی کے نرخ مزید بڑھا دیے گئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کی جانب سے فی یونٹ بجلی کے نرخ میں اضافہ کر دیا گیا نیپرا کے نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے کیے جانے والے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا ۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا.واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافے کا اعلان کیا ہے





