جہلم((چوہدری سالک پسوال) شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے میڈیا مسائل کی بہترین نشاندھی اور حل بارے ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی کرے تو بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، پریس کلب کے وفد کی قیادت صدر پریس کلب محمد امجد بٹ ,صدر الیکٹرانک میڈیا ڈاکٹر سہیل امتیاز , سابق صدر پریس کلب و سینئر صحافی چوہدری عابد محمود کی۔ ممبران پریس کلب نے ڈی سی جہلم کو جہلم تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ان کو شہر کے اہم ترین مسائل بارے آگاہی دی ۔ جس پر ڈی سی جہلم نے پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نشاندہی اور رہنمائی ہمارے لئے بہت اہم ہے شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے میڈیا کو ساتھ لے کر چلیں گے





