پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاریاں کے طلبہ نے جی ٹی روڈ کھاریاں کینٹ پر شمعیں روشن کیں

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاریاں کے طلبہ نے جی ٹی روڈ کھاریاں کینٹ پر شمعیں روشن کیں اور پاک فوج زِندہ باد کے نعرے لگائے، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گُجرات ڈاکٹر مُحمد ارشد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری سیّد ولایت اللّہ شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈی او گُجرات چوہدری یاسین وڑائچ، ڈپٹی ڈی ای او کھاریاں چوہدری فضائل اختر اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں ڈاکٹر راجہ سعید احمد فراز کے ہمراہ اساتذہ اور طُلبہ نے کھاریاں کینٹ جی ٹی روڈ پر شمعیں روشن کیں اور مُلک وقوم کی سلامتی کے لیے خصُوصی دُعا کی، شُرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔آخر میں طلبہ نے قومی ترانہ پڑھا پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

Exit mobile version