کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار ) جنرل الیکشن 8 فروری 2024 میں بہترین الیکشن کمپین آرگنائز کرنے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز، ورکرز ،تنظیمی عہدیداروں کو منظم کرنے۔ بدترین مظالم اور جبر کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کیلئے قربانیوں کی داستان رقم کرنے اور عوامی خدمات کی انوکھی روایات قائم رکھنے پر چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق ایم این اے محمد اعجاز چوہدری کو خصوصی شیلڈ اور تعریفی سند سے نوازا ۔چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے بدترین دھاندلی زدہ الیکشن ہونے کے باوجود حاجی امتیاز چوہدری کی تاریخی لیڈ سے جیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے پر حاجی برادران کی محنت ہمت ۔عوامی رابطوں کے ساتھ ساتھ حاجی پبلک سیکرٹریٹس کے بہادر اور محتنی ورکرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔





