انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام 9 مئی کی مناسبت سے وکلاء سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی پر امن ریلی

پھالیہ( بیورو چیف) انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سانحہ 9 مئی کی مناسبت سے وکلاء سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی پر امن ریلی ، سانحہ 9 مئی کا سکرپٹ لکھنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی،ملک و قوم پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، لیکن دوسری طرف قیام پاکستان سے لیکر آج تک آمریت سے ملک قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کے چہروں سے پردے ہٹ چکے ہیں، وکلاء نے ہی پاکستان بنایا تھا اور انشاء اللّه وکلاء ہی پاکستان کو بچائیں گے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہر بار جمہوریت کا گلہ گھونٹ کر آمریت کو فروغ دینے کے لیے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، محترمہ فاطمہ جناح، لیاقت علی خاں اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پاکستانی قوم نہیں بھولی، ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم منڈی بہاؤالدین کے صدر چوہدری حسین اکبر وڑائچ ایڈووکیٹ، تحصیل صدر چوہدری مزمل حسین تارڑ ایڈووکیٹ، قاضی افضال احمد ہاشمی ایڈووکیٹ صدر کور کمیٹی انصاف لائرز ضلع منڈی بہاؤالدین نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی تحصیل کمپلیکس کے احاطے سے برآمد ہوئی جس میں ریلی کے شرکاء پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ قومی پرچم اور کپتان عمران خان اور ایم پی اے محترمہ باسمہ ریاض چوہدری کی تصاویر پر مشتمل کتبے اور بینرز اٹھا کر شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے عدلیہ کے مین دروازے پر پہنچ کر منڈی گجرات روڈ کی ٹریفک بلاک کر دی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں، کیونکہ اگر دیکھا جائے تو جی ایچ کیو جانے والے راستے پر تو کوئی چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی لیکن سازشی عناصر نے یہ گھناونا کھیل کھیل کر پوری دنیا میں اس بہادر پاکستانی فوج کی جگ ہنسائی بنوائی ھے کہ جس فوج کی پوری دنیا پر ایک دھاک ہوا کرتی تھی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں عوام نے کپتان عمران خان کے ویثرن کو بھر پور طریقے سے تسلیم کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے جھوٹے بیانیے کو دفن کر دیا ھے اب یہ جتنی بھی ڈوگ ڈوگی بجائیں اب حکومت کے پاس کوئی راستہ نہیں انشاء اللہ سانحہ 9 مئی کی سازش میں شامل سیاسی بونے اپنی سیاسی موت آپ مر چکے ہیں پاکستانی قوم کا روشن مستقبل صرف اور صرف کپتان عمران خان کے ہاتھ میں ھے ، مقررین نے مزید کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے عدلیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے پاکستان تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگانے کی پوری سازش کی عدلیہ کی بقاء کے لیے حق سچ کے ساتھ کھڑے ہونے والے ججز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور انشاء اللّه جب تک کپتان عمران خان چوہدری پرویز الہی سمیت ہمارے لیڈران کو رہا نہیں کر دیا جاتا اور 8 فروری کو چھینا کیا عوامی مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف کو واپس نہیں مل جاتا ہم وکلاء اپنے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں اس کے لیے ہم طرح کی قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار ہیں، احتجاجی ریلی میں چوہدری ذوالفقار حیدر تارڑ ایڈووکیٹ، صفدر اقبال ڈہر ایڈووکیٹ، چوہدری عامر شہزاد گوندل ایڈووکیٹ، مظفر اقبال شیخو ایڈووکیٹ، عدنان شہر یار تارڑایڈووکیٹ، سکندر حیات تارڑایڈووکیٹ، عظمت نعیم گوندل ایڈووکیٹ، ساجد حسین کاظمی ایڈووکیٹ، ظفر اقبال گوندل ایڈووکیٹ، زیشان رسول تارڑ ایڈووکیٹ، نذیر عباس رانجھا ایڈووکیٹ، عثمان بھٹی ایڈووکیٹ، زبیر ثاقب ایڈووکیٹ، بلال افضل ایڈووکیٹ، عمیر حسن ایڈووکیٹ، انجم شہزاد رانجھا ایڈووکیٹ، ناظم حسین شاہ ایڈووکیٹ، ظہیر عباس شاہ ایڈووکیٹ، جاوید اقبال رانجھا ایڈووکیٹ، ایاز عارف، شبیر حسین چھٹہ، نعیم نواز چوہان، شجاع حسین بھٹی صدر پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ، نائب صدر میاں عامر شکور، چوہدری جہانزیب گوندل، حاجی محمد اکرم، منیب منیر، ملک ندیم سمیت وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی احتجاجی ریلی کے اختتام پر چوہدری مزمل حسین تارڑ نے وطن عزیز کی حقیقی آزادی اور استحکام و سلامتی کے لیے دعا کی

Exit mobile version