جہلم(چوہدری عابد محمود)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر ہفتے مانیٹر کی جائے گی اس لئے تمام مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جا سکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گزشتہ ہفتہ کے دوران زائد قیمتوں کو کنٹرول کرنے بارے اقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے مزید بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ہر ہفتے مانیٹر کی جائیگی:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی
