جہلم:ممبر ضلعی امن کمیٹی علی حسین راجہ کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات

جہلم(نمائندہ خصوصی) معروف مذہبی وسماجی شخصیت ممبر ضلعی امن کمیٹی شعبان حیدر کرار جہلم، علی حسین راجہ نے نئی تعینات ہونیوالی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور امید طاہر کی محترمہ سیدہ رملہ علی ضلع جہلم کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گی،اور ضلع جہلم کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گی،اس موقع پر علی حسین راجہ نے نئی تعینات ہونیوالی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے علی حسین راجہ کا شکریہ ادا کیا

Exit mobile version