دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سوہاوہ کے نواحی گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پر 25 سالہ نو جوان قتل اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ موقع پر پہنچ گئی۔لاش کو ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کردیاگیا۔ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کے علاقہ آڑا سسرال میں دوست نے دوست کو قتل کردیا۔قتل کبوتروں کے لین دین کی وجہ سے ہوا خاور نامی شخص نے طیش میں آ کر شاہ زیب کو 4 فائر ماریجو فائر شاہ زیب کے سینے پر لگے جس وجہ سے25 سالہ شاہ زیب موقع پر دم توڑ گیاخاور نامی ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ نے موقع پر پہنچ کرشواہدجمع کئے اور مقتول کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔جبکہ پولیس کاکہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلیے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا بہت جلد قاتل کو پکڑ لیا جائے گا. قتل کی دل خراش واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔قتل ہونے والے شاہ زیب کی 10 دن قبل شادی ہوئی تھی اور بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم تھا۔
سوہاوہ: معمولی تلخ کلامی پر 25 سالہ نو جوان قتل ، ملزم فرار
