منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی تحصیل پھالیہ کے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کی اچانک چیکنگ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے تحصیل پھالیہ کے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کو اچانک چیک کیا اور روٹی و نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلز اور تندوروں کی انسپکشنز کر رہے ہیں۔

Exit mobile version