منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کا دورہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کا دورہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات کیمپس ساجد تارڑ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے یونیورسٹی آف گجرات کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف گجرات کیمپس میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ساتھ 4ٹھندے پانی کے الیکٹرک کولر کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس احسن اقدام پر ڈائریکٹر کیمپس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version