سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب، وزیراعظم خصوصی پیغام دینگے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس می‍ں 9 مئی واقعےکی مذمت کی جائےگی، کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار  یکجہتی کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائےگا، وفاقی کابینہ 9 مئی کوپارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دےگی۔

Exit mobile version