منڈی بہاوالدین: مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) منڈی بہاوالدین میں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس زیر صدارت پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں ملک بھر سے علماء کرام مشائخ نعت خوانوں اور عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس میں تاجدار ختم نبوت کے فلک شگاف نعروں سے فضاء کو ایمان فروز ان لمحات سے اللّٰہ تعالٰی اور خاتمنبین کی خوشنودی حاصل کرنے کا شرف حاصل کیا اس موقع پر شرکاء کانفرنس سے پیر سید مسعود الحسن مشہدی پیر سید سرور شاہ ضلع ناظم مولانا محمد مبشر ظہور عرفانی پیر سید ضمیر الحسن شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرتِ نبوی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا درس آپ کی ذات مقدسہ سے ہمیں نصیب ہؤا ہے آپ کی ذات پر کامل یقین سے دنیا اور آخرت کی نعمتوں سے مالا مال ہو سکتے ہیں پنڈال تاجدار ختم نبوت کے فلک شگاف نعروں اور فضاء کلمہ طیبہ کے نعروں سے گونجتی رہی حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سال 2024 کو قومی اسمبلی سے قادیانیت کے کافر قرار دینے کے بل کو 50 سالہ گولڈن جوبلی مناتے ہوئے پاکستان بھر میں ختم نبوّت کانفرنسوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا انہوں نے کہا قادیانیت کے خلاف تمام مسلک کے متحدہ علماء کرام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

Exit mobile version