منڈی بہاؤالدین: مونگ میں پولیس مقابلہ میں 1اشتہاری مارا گیا،2گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاؤالدین کے علاقہ مونگ میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ کے دوران ایک اشتہاری ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔مقابلہ کے دوران اشتہاریوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر عبدالرحمان نامی سات سالہ بچہ بھی زخمی ہوا جس کی ھالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی پی او گجرات نے بتایا کہ ڈاکو پولیس کی وردیوں میں وارداتیں کرتے تھے،ہلاک ہونے والا ڈاکو قتل اور ڈکیتی سمیت 22وارداتوں میں مطلوب تھا۔ڈاکوؤں سے اسلحہ اور پولیس وردیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا ہواتھااور ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے۔

Exit mobile version