پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ناٸلہ کیانی نے 8485 میٹر دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرلی، وہ پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔نائلہ کیانی نے آج صبح نیپال میں چوٹی سر کر کے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ پر مکالو سر کی۔





