سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جہلم کے مقامی ہوٹل”شیخ شنواری”مشین محلہ نمبر 3 میں I.SAPS کےذیر اہتمام سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کا پالیسی ڈائیلاگ کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔۔جس میں محترمہ غزالہ انور ڈی او(فیمیل)صفدر علی ڈی ای او (میل)، سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر آئی سیپس،سید اختر علی شاہ،ڈاکٹر انوار احمد قریشی،راجہ خرم نثار ایڈووکیٹ (کوآرڈینیٹر ٹوبلال اظہر کیانی)،چوہدری ندیم اختر سابق ناظم،چوہدری عتیق رضوان،ضلع جہلم کے متعدد اے ای اوز اور محکمہ تعلیم سے متعلق متعدد خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا ۔اس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر I-SAPS جہلم راجہ ذیشان اسلم ایڈووکیٹ نے ضلع جہلم کے تمام سرکاری سکولوں کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا۔کہ سرکاری سکولوں کو تعلیمی بجٹ کی کمی کے باعث بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔جس کی نشاندہی سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کی ٹیم گاہے بگاہے کرتی رہتی ہے۔اور پھر سکولوں کے سربراہان اور محکمہ تعلیم کے افسران کے تعاون اور کوششوں سے حل کرتی رہتی ہے۔اس کے باوجود بہت سارے مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا۔کہ مختلف وجوہات کی بناء پر بہت سارے بچے سکول نہیں جا سکتے۔اور اگر چلے بھی جائیں تو ان میں سے کچھ پرائمری اور مڈل سطح تک ہی تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔اور سکول چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میٹرک تک پہنچتے پہنچتے سکول جانے والے بچوں کی تعداد بہت کم رہ جاتی ہے۔
محترمہ غزالہ انور (ڈی او فیمیل)،صفدر علی(ڈی ای او میل) اور سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر آئی سیپس جہلم نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ حکومت کو سکولوں کے مسائل کے حل کے لیئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کرنے چاہئیں۔تاکہ ہر بچہ آسانی سے سکول میں تعلیم حاصل کر سکے۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
جہلم: I-SAPS کے زیرِ اہتمام پالیسی ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد
