سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے جہلم کی تحصیل سوھاوہ کے علاقہ پھلڑے سیداں میں انتیسویں اور تیسویں پانی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، محترمہ فلک ناز ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔یہ پانی کے منصوبے ڈاکٹر فرحت نگین نے اپنی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے مکمل کروائے۔اہليان علاقہ نے پانی جیسی نعمت ملنے پر اللّه پاک کا شکر ادا کیا۔یاد رہے اس پسماندہ ترین علاقہ میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔علاقے کے لوگوں نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، عبدالغفور چوہان ، عبدالحسیب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
جہلم: ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے سوھاوہ میں 29 ویں اور 30 ویں پانی کے منصوبے کا افتتاح
