سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انسپکٹر جنرل NHMP سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم SP شاہ اسد خان کی زیرِ نگرانی پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ جس میں اساتذہ اور طلبأ و طالبات کو پروجیکٹر کی مدد سے روڈ سیفٹی پر مشتمل ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا گیا۔موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج SPO ابرار اسحاق اور سب انسکٹر محسن رضا بمعہ ایڈمن آفیسر انسپکٹر نوید جرال نے روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی اور روڈ پر اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو یقینی بنانے پہ زور دیا۔ اس موقع پر روڈ سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ روڈ پر ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔ سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مرز کا استعمال کریں ۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔ مزید براں حدِ رفتار کا خیال رکھیں۔ چھوٹے بچوں کو روڈ کراسنگ کے بنیادی اصولوں سے متعارف کروائیں۔ NHMP سیکٹر نارتھ ٹو کی ٹیم نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کو مختلف بینرز اور سٹینڈیز کی مدد سے نمایاں کِیا اور مختلف روڈ سیفٹی پیغامات پر مشتمل بینرز آویزاں کیے۔سیشن میں روڈ سیفٹی سے متعلقہ کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران حاضرین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے روڈ سیفٹی سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔جس میں تمام شرکأ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے افراد میں گفٹ ہیمپرز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ جس کو حاضرین نے سراہا۔کالج پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید صاحب نے طلبأ و طالبات پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تو کہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کی جا سکے۔ مزید برآں انہوں نے موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی اس کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد
