. سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) معروف کالم و تجزیہ نگار ڈاکٹر تصور حسین مرزا جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے کہنا تھا. پاکستان جیسے ملک میں لیبر ڈے واحد دن ہے جب مزدور تو پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے کام کرتے ہیں باقی مزدوروں کے علاوہ سب چھٹی کر کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں. ڈآکٹر تصور حسین مرزا کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر رنگ برنگے اشتہارات. چوکوں چوراہوں پر نعرے بازی جلسے جلوس مزدوروں کو کچھ فائدہ نہیں دیتے یہ بات ہر خاص و عام جانتا ہے بس لوگ سستی شہرت کیلئے مزدوروں کی ہمدردی کا ڈرامہ کرتے ہیں. سینئر صحافی و سیرت نگار ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا کہنا تھا. مزدوروں سے عملی طور پر ہمدردی مزدوروں کو چھٹی کروا کر مزدوری دینے میں ہے یا پھر لیبر ڈے کے موقع پر ایک دن کے کام مزدوری دو دن کے برابر دی جائے اگر ایسا ہو جائے تو پھر لیبر ڈے کا مقصد پورا ہوتا ہے ورنہ مزدوروں سے ہمدردی کا مطلب ڈرامے بازی کے علاوہ کچھ نہیں.
سرائے عالمگیر: لیبر ڈے افسران چھٹی اور مزدور کام کر کے مناتا ہے: ڈاکٹر تصور حسین مرزا
