گجرات(قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان 1۔بلاول طاہرسکنہ شاہ جہانیاں 2۔ غلام عباس سکنہ جوگی محلہ سے طلائی زیورا ت اور 3لاکھ 50ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔جبکہ مویشی چوری کی واردتیں کرنے والے ملزم اقبال منیر سکنہ مرالہ کو گرفتار کرکے 8بکرے برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ مجاہد فاروق اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان 1۔ عدیل ارشد سکنہ رحمانیہ سے رائفل 223بور 2۔ اعتزاز احسن سکنہ چوہان سے رائفل 223بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اور اے ایس آئی عاصم ظفر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے منشیات فروش اسد علی سکنہ مرزا طاہر کو گرفتار کرکے 640گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ منگوال اور ان کی پولیس ٹیم نے منشیات فروش سفیر اسلم سکنہ گھاکھڑا کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان گجرات پولیس
گجرات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ، کئی ملزمان گرفتار
