ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے محکمہ مال کے 17 ملازمین کی ترقی کی منظوری دی

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے محکمہ مال کے 17 ملازمین کی ترقی کی منظوری دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 16 پٹواریوں کو گرداور کے عہدے پر ترقی دی جبکہ ایک جونیئر کلرک کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ یاد رہے کہ پر کی گئی خالی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی تھیں اور ان پر ترقی رکی ہوئی تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ محنتی اور فرض شناس ملازمین محکمہ کا قابل قدر اثاثہ ہیں، جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی ملازمین کا حق ہے، ترقی پانے والے ملازمین نے تفویض ہونے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے بخوبی نبھایا، جس کی وجہ سے آج یہ ملازمین ترقی کے حقدار قرار پائے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ملازمین کو بھی میرٹ لسٹ کے مطابق اگلے ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کے اجلاس میں پروموٹ کر دیا جائے گا

Exit mobile version