سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا)القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن اسلام پورہ جہلم میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تعریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملک عبدل وحید صاحب ۔ گیسٹ آف آنر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم اور سید عالی قدر تھے۔
پروگرام کی ابتدا ادارہ ھذا کے ایک بچے نے تلاوت کلام پاک کی اور ایک بچے نے نعت رسول مقبول پیش کی۔
جنرل سیکریٹری ادارہ ھذا عمر بٹ صاحب نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔
بچوں نے مہمانوں کو ایک خوبصورت ٹیبلو سے خوش آمدید کیا۔ جسے حاضرین نے بھرہور تالیوں سے داد دے کر سراھا۔ بچوں کو انعامات دینے کے لیئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم صاحب کو سٹیج پر بلایا گیا اور انعامات دینے کے بعد انہوں نے ادارے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ادارے کی بہترین کارکردگی اور اچھے انتظام کی تعریف کی۔
تقسیم انعامات کے لیئے باری باری مہمانان گرامی ملک عبدل وحید۔ سید عالی قدر۔ راجا ظفر اقبال ۔خلیل بھٹہ۔ حسن بٹ۔ عبدل غفور چوھان۔ محمد شکیل۔ صحافی اشتیاق پال۔ عابد بٹ ۔ ظہیر مغل اور القاسم کونسل ممبران کو سٹیج پر بلایا گیا۔ آخر میں مہمان خصوصی ملک عبدل وحید صاحب کو سٹیج پر اظہار خیال کے لیئے بلایا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بچوں کی کارکردگی ۔ اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور کونسل کے کام کی تعریف کی کہ آپ لوگ انتہائی محنت لگن جذبے اور جانفشانی سے ان معصوم بچوں کی تربیت اور خدمت کر رھے ھیں ۔ ادارے کا ماحول اور نظم و ضبط دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ مہمان خصوصی نے ادارے کو 5 لاکھ روپیے کا عطیہ دیا۔
ادارہ ھزا کے ایک طالب علم شہباز بٹ کی خالہ نے ادارے کو 1 لاکھ روپیہ کا عطیہ دیا۔
الفلاح تنظیم کی طرف سے 2 ٹیچرز کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دینے کے لیئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اسوسی ایشن کے صدر پروفیسر شریف ساجد صاحب کو سٹیج آنے کی دعوت دی گئی۔ آخر میں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی ۔
پروگرام کی ویڈیو کوریج کے لیئے چینل ایم ایم 5 کے سینیئر صحافی محمد مصطفی بٹ صاحب نے کی اور ادارے کے صدر طارق محمود ۔ سینیئر نائب صدر ریاض چوھدری اور جنرل سیکریٹری عمر بٹ کے انڑویو بھی ریکارڈ کیئے ۔
القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل چلڈرن جہلم میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تعریب کا انعقاد
