پاپولیشن ویلیفر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام منڈی بہاوالدین پریس کلب میں "آبادی کا عالمی منظر نامہ اور پاکستا ن” کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد


منڈی بہاوالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)پاپولیسن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پریس کلب رجسٹرڈ میں آگاہی سیمینار کا اہتمام کثیر تعداد میں صحافیوں کی شرکت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمن ڈپٹی ٹیکنیکل ڈاکٹر عمامہ کی شرکت صدر پریس کلب ظہیر خان سمیت تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی شرکتڈسڑکٹ پاپولیشن ویلیفر آفیسر عتیق الرحمن نے میڈیا نمائندگان اور کالم نگاروں کو آبادی کے عالمی منظر نامہ اور پاکستان ، پنجاب کا موازنہ سے آگاہ کیا۔اور کہا تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے میڈیا کا تعاون نہایت ضروری ہے.انہوں نے ضلع میں محکمے کے کام کے بارے میں آگاہ کیا اور میڈیا نمائندگان کو ااپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پہ زور دیا کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور مثبت رپورٹنگ معاشرے کے کردار کی عکاسی ہوتی ہے ہمارا محکمہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں اپنی سروسز نہایت دیانتداری سے انجام دے رہا ہے 53 سنٹرز اور تین فیملی ہیلتھ کلینک مکمل فعال ہیں آج اس سیمینار میں آپ کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے ہیں آپ نے ہمیشہ عزت و احترام دیا جو کبھی فراموش نہیں کر سکتے آپ ہمارے آنکھ اور کان ہیں۔

Exit mobile version