کھاریاں : ایڈمنسٹریٹر فضل طبیہ کالج ڈاکٹر محمد ادریس شہزاد سپرد خاک ، ختم قل 27 اپریل کو مرالی شریف میں ہوگا

نونانوالی+ کھاریاں (ڈاکٹر غلام شبیر+قاری نصیر احمد کلیار) ڈاکٹر اکبر علی چوہدری مرحوم کے صاحبزادے ، ڈاکٹر محمد صباء کے چچازاد بھائی ، ڈاکٹر فرحان ادریس ، جہانزیب ادریس ، سرمد ثقلین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر جنید الرحمٰن کے والد
ایڈمنسٹریٹر فضل طبیہ کالج و پرنسپل کھاریاں ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد ادریس شہزاد کو مرالی شریف میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں ضلع گجرات ، ضع جہلم ، ضلع منڈی بہاوالدین اور پنجاب بھر سے ڈاکٹرز ، ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ، حکماء ، وکلاء ، سیاسی ، سماجی ، تعلیمی و مذہبی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوئے
ڈاکٹر محمد ادریس شہزاد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل 27 اپریل بروز ہفتہ صبح 9 بجے جامع مسجد مرالی شریف نزد کھاریاں میں شروع ہوگا
اختتامی دعا 11 بجے ہوگی

Exit mobile version