گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر مقصود زاہد صدر پی۔ ایم۔ اے گجرات،ڈاکٹر جنید ملک صدر وائی۔ ڈی۔ اے گجرات،ڈاکٹر احتشام الحق سر پرستِ اعلیٰ وائی۔ ڈی۔ اے گجرات، ڈاکٹر جمشید دلاور جنرل سیکرٹری پی۔ ایم۔ اے گجرات، ڈاکٹر عدیل ملک جنرل سیکرٹری وائی۔ ڈی۔ اے گجرات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں سرجیکل وارڈ کی، دورانِ تزین و آرائش چھت گرِ گئی۔ – چھت گِرنے سے ایک خاتون جاں بحق، جب کہ درجن سے زیادہ زخمی۔ پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے المناک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہیں۔ اس دکھ اور کرب کی گھڑی میں پی۔ ایم۔ اے گجرات اور وائی۔ ڈی۔ اے گجرات زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور شہید ہونے والی خاتون کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ دونوں تنظیمیں اپنے سینئر و ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر اس ایمرجنسی کو احسن طرح سے ہینڈل کیا اور تمام زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے میں مصروف رہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داران کون؟ افسوس اس بات کا ہے کہ اس پراجیکٹ کے جو کرتا دھرتا ہیں انہوں نے سروسز ہسپتال لاہور، گنگا رام ہسپتال لاہور اور میو ہسپتال لاہور کے بلڈنگز گرنے کے similar واقعات سے بھی کوئی سبق نہ سیکھا۔ آخر ہماری ترجیحات کب بدلیں گی؟ یا شاید کبھی بھی نہیں۔ جتنے پیسے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ساٹھ سالہ پرانی بلڈنگ کو نیا کرنے میں جھونکے گئے ہیں اتنے میں 500 بیڈ کا نیا اور شاندار ہسپتال بنایا جا سکتا تھا۔ ہم حکومتِ پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اس واقعہ کے ذمہ داران اور تمام stake holders کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہیں اور یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ پہلے والے واقعات کی طرح اس کو بھی ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈالا جائے گا۔
عزیز بھٹی ہسپتال کا المناک واقعہ قابل مذمت ہے:پی ایم اے گجرات
