کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پرگجرات پولیس کاجرائم پیشہ عنا صر کے خلاف آپریشن جاری۔تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے سینٹر ی دوکان میں چوری کے3 ملزمان گر فتارکرلئے۔
لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت اورڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم انچارج چوکی اتوالہ جاوید ASI کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سینٹری دوکان میں لاکھوں روپے کا سامان چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرکیان سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ شہباز عرف شہبازاسکنہ محلہ سردارپورہ 2۔ زبیر شفیق سکنہ محلہ سردارپورہ گجرات،3۔ سیلمان سکنہ ناگریانوالہ شامل ہیں۔ مزید تفتیش جاری۔
کھاریاں پولیس کی کاروائی ، سینٹری شاپ پر چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے
