منڈی بہاؤالدین:ڈی اے پی بوران فرٹیلائزر کی افتتاحی تقریب لکی ٹریڈرز غلہ منڈی میں منعقد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہدراٹھور)ڈی اے پی بوران فرٹیلائزر کی افتتاحی تقریب لکی ٹریڈرز غلہ منڈی، منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ایف ایف سی مارکیٹنگ آفیسر فرحان غوری، صدر انجمن کھاد (عظیم ٹریڈرز)خواجہ ساجد،ملت ٹریڈرز ملک عاطف سمیت کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لکی ٹریڈرز میاں دانش ندیم کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار سونا بوران ڈی اے پی متعارف کروا دی ہے جو کہ پاکستان بھر سمیت ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی دستیاب ہو گی۔ انہوں نے سونا ڈی اے پی بوران کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے بتایا کہ ڈی اے پی کی کھاد کی طاقت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں بوران کی ویلیو ایڈیشن کی گئی ہے، سونا بوران ڈی اے پی کی کھاد سے نہ صرف نائٹروجن اور فارسفورس مہیا ہوگی بلکہ بوران کی اضافی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان نے مزید بتایا کہ سونا بوران ڈی اے پی کے استعمال سے فصلوں کی جڑوں کی نشوونما اور اچھے جڑ کے ساتھ ساتھ بوران کی اضافی طاقت سے سٹوں کی لمبائی اور دانوں کی تعداد میں بھی خطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ایف ایف سی مارکیٹنگ آفیسر فرحان غوری کا کہنا تھا کہ بوران کو پاکستان کی زمینوں میں 60 فیصد کمی کی وجہ سے ڈی اے پی میں شامل کیا گیا ہے اور یہ باقی اجزاء کے ساتھ مطابقت بھی رکھتا ہے۔ جس سے اب فصلوں کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا اور کسان خوشحال ہوگا۔

Exit mobile version