کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکریٹری زاہد ملک نے صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان کی مشاورت سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں KBBA کے نائب صدر محمد یعقوب کو 27 اپریل کو منعقد ہونے والے PBF اجلاس میں کراچی کی نمائندگی کے لئے نامزد کیا ہے، جبکہ مئی اور جون کے لئے باسکٹ بال ایونٹس کا اعلان کردیا گیا ہے، 5 تا 10 مئی دوسرا عبدالناصر میموریل انٹر اکیڈمی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اور 20 تا 24 مئی 3×3 انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوگا، 3 تا 10 جون پروفیسر حشمت اللہ لودگی انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپین شپ اور 23 تا 30 جون سمر فری کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، تمام ایونٹس کے انعقاد کے لئے KBBA کے خازن حاجی محمد اشرف یحیٰ آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے جبکہ انٹریونیورسٹی چیمپین شپ کے لئے سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار آرگنائزنگ سیکریٹری اور زاہد ملک چیف آرگنائزر ہونگے، زاہد ملک نے یہ اعلان بھی اعلان کیا ہے کہ 5 جولائی کو مقامی ہوٹل میں ایک سمینار (بعنوان باسکٹ بال کھیل کا فروغ) کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے تجاویز لی جائینگی جبکہ پاکستان رینجرز کی زیرسرپرستی ایک آل سندھ شہدائے رینجرز کپ ٹورنامنٹ 7 تا 14 اگست منعقد کیا جائے گا۔
نائب صدر KBBA محمد یعقوب 27 اپریل کو منعقد ہونے والے PBF اجلاس میں کراچی کی نمائندگی کے لئے نامزد
