سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال کی زیر تعمیر وارڈ کی چھت بیٹھنے سے 8 مریض زخمی ہوئے، جبکہ ایک 60 سالہ خاتون جن کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے جاں بحق ہوئیں، واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی گئ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں واقعہ کی تفصیل بارے پریس کانفرنس کے دوران کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایم ڈاکٹر باسط اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ واقعہ میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مریضوں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، واقعہ کی انکوائری کے لئے قائم کمیٹی ذمہ دران کا تعین کرے گی اور ذمہ دران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عزیر بھٹی شہید ہسپتال کی زیر تعمیر وارڈ کی چھت بیٹھنے سے 8 مریض زخمی، ایک 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوئیں، انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی گئ ہے: ڈپٹی کمشنر
