گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی، گورنر سندھ نے کہا کہ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو اور میری خواہش ھے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط رہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات بھی کرچکا ھوں۔ گورنر سندھ نے کہا ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں۔ ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Exit mobile version