جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی آٹھویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ اوپنڈدادنخان اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان سال 2016 میں چوکی سٹی دینہ تعینات تھے، دوران گشت02 مسلح ملزمان کو روکا، جن کی اندھا دھند فائرنگ سے آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور رہتی دنیا تک رہیں گے،
جہلم شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی آٹھویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری
