ڈپٹی کمشنر گجرات کا مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

گجرات() وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جاری امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک میونسپل ماڈل گرلز ہائی اسکول میں سیکنڈ ائیر کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلباؤ طالبات کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے طلبائکی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ طلباؤ طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے۔ امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے،انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کہ امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Exit mobile version