بیس بال حلقوں کی جی ایس پی،CM پنجاب بیس بال لیگ کی بھرپور پزیرائی ، انعقاد شاندار قرار

دلچسپ مقابلے لاہور میں جاری، تیسرے روز سابق منسٹر ذکیہ شاہنواز،ایم پی اے ملک خالد کھوکھر،ایم این اے میاں نعمان مہمانان خاص تھے

ملک بھر میں بیس بال اسٹیڈیم میسر آجائیں تو فیڈریشن تسلسل سے مقابلوں کا انعقاد کرسکے گی: سیکریٹری فیڈریشن سید فخر علی شاہ

لاہور(پرویز شیخ) پاکستان کی پہلی GSP چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کی بیس بال کھلاڑیوں، آفیشلز اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے پرستاروں کی جانب سے پذیرائی دیکھنے میں آرہی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کی زیر نگرانی گلوبل اسپورٹس پارٹنر کے تعاون سے جاری رنگا رنگ لیگ سوشل میڈیا پر شائیقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لیگ کے لیئے مقرر میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق مذکورہ لیگ پہلی بار منعقد ہورہی ہے اور اس میں غیرملکی کوچز کی آمد کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ کا کارنامہ ہے۔ تیسرے روز سابق منسٹر بیگم ذکیہ شاہنواز، ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور ایم این اے میاں نعمان بطور مہمانان خاص مدعو کیئے گئے تھے۔جنکی آمد پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ انکا خیرمقدم کیا اور گلدستے پیش کیئے۔ تقریب میں پی ایف بی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر معظم خان کلیئر، ممبرایٹ لارج منظر شاہ، وومین ونگ سیکریٹری عائشہ ارم، امجد رانا، طاہر محمود، پرویز احمد شیخ، شہزادہ بٹ سمیت دیگر معزز مہمان موجود تھے۔ کھیلے گئے پہلے وومین میچ میں لاہور لائنز نے ملتان مستنگس کو 9-1 سے ہرادیا جبکہ مینز میں ملتان مستنگس نے لاہور لائنز کو 7-5 سے شکست دی۔ دوسرے سیشن میں وومینز میچ میں فیصل آباد فیلکن نے ملتان مستنگس کو 10-0 سے ہرا دیا جبکہ مینز میں ملتان مستنگس نے فیصل آباد فیلکن کو 5-2 سے ہرایا.

Exit mobile version