پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے 62 ویں قومی کونسل کے اجلاس کا انعقاد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا 62 واں قومی کونسل کا اجلاس شالیمار ھوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کی۔جس میں پورے پاکستان سے پاک فورسز کے ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ضلع جہلم سے کرنل ریٹائرڈ غلام ربانی ملک، صوبیدار محمد اقبال، نائیک ریٹائرڈ عبدالغفور ، صوبیدار عبدالواحد، صوبیدار اقبال احمد، حوالدار محمد سلیم، کیپٹن ر محمد فیاض،صوبیدار محمد یسین،صوبیدار محمد یعقوب، کیپٹن ریاض نے اجلاس میں شرکت کی۔اس کے علاوہ لیفٹننٹ جرنل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا۔تقریب میں سابقہ اجلاس کی کاروائی کی مکمل توثیق کی گئی۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔۔اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بروقت ایکشن لے کر مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروائے۔سوسائٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے منصوبہ بندی بھی کی گئی۔دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔۔۔اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔پینشن سمیت سابق فوجیوں کی مشکلات اور ان کے حل کے لیے تجاویز دی گئی۔اجلاس میں مختلف صوبوں اور ازاد کشمیر کے نمائندوں نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ارشد محمود خان ریٹائرڈ سیکرٹری جنرل نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version