گجرات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عبدالعزیز 2۔ محمد انصر 3۔رفاقت علی 4۔ حق نواز 5۔ نوید احمد 6۔ صناور زمان 7۔ قدیر حسین شامل ہیں۔ پولیس نے جوئے پر لگی رقم 75700روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدرکھاریاں اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفاقت خاں سکنہ بھاگو سے پسٹل 9MMبرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور ان کی پولیس ٹیم نے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان 1۔ منصور احمد سے 3بوتل شراب جبکہ محمد بوٹا سے 30بور پسٹل برآمد ہوا۔ جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Exit mobile version