اکتوبر 29, 2026

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ کا سیکنڈ ائیر کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جاری امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں سیکنڈ ائیر کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلباء کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے طلباء کی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ طلباء و طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے۔ امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔