ڈنگہ: اسٹیشن ماسٹر محمد اکرام الحق نوشاہی کی زیر نگرانی ریلوے پلیٹ فارم پر باغیچہ اور دفتر سے ملحق باتھ روم مکمل کرلیا گیا

ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)اسٹیشن ماسٹرریلوے اسٹیشن ڈنگہ محمداکرام الحق نوشاہی کی خصوصی دلچسپی سے اوران کی زیر نگرانی ریلوے پلیٹ فارم پر باغیچہ اور اسٹیشن ماسٹر دفتر سے ملحق باتھ روم مکمل کرلیا گیا۔اوورسیز شخصیت چوہدری محمد عاصم گجر (اسپین)،سابق میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل،سماجی شخصیت فرحان یونس ڈار،صدر تحریک منہاج القرآن ڈنگہ وحید اقبال قادری اور انجینئر آصف مجید کے مالی تعاون سے 100فٹ لمبا اور 20فٹ چوڑے باغیچے میں 8ٹرالی مٹی،کناروں پر پول،حفاظتی خاردار باڑ،ٹربائین موٹر،300قیمتی پودے لگا ئے گئے۔

باغیچہ کی تیاری میں چوہدری محمد عاصم گجر کا مالی معاونت میں مرکزی کردارجبکہ ان کی مشاورت بھی شامل رہی۔باتھ روم کی تیاری میں جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ڈنگہ مرزا تجمل نوید سیؤ،سابق میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل اور چوہدری ریاض احمد گجر نے مکمل مالی تعاون کیا۔باغیچہ اور باتھ روم کی تیاری میں ریلوے اسٹیشن سٹاف محمد عدنان(بُکنگ کلرک)،بشیر احمد،مقبول شاہ،احمد خان،عُمردراز(پوائنٹس مین)،لیاقت علی،قیصر عباس(ٹوکن مین)اور ہارون ارشد(سینٹری ورکر)کی شبانہ روز محنت شامل رہی۔اسٹیشن ماسٹر محمد اکرام الحق نوشاہی نے ریلوے پلیٹ فارم پر باغیچے اور دفتر سے ملحق باتھ روم کی تیاری میں مالی معاونت کرنے اور مستقبل میں بھی ریلوے اسٹیشن ڈنگہ کے معاملات بہتر بنانے اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی پر چوہدری محمد عاصم گجر (اسپین)،سابق میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل،فرحان یونس ڈار،مرزاتجمل نوید سیؤ،وحید اقبال قادری،چوہدری ریاض احمد گجر اور تیار کرنے میں محنت کرنے پر اپنے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیاہے۔

Exit mobile version