جہلم(بیوروچیف) کشمیر پلازہ کے سامنے جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کچل ڈالا، موٹر سائیکل پر سوار باپ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122کے عملے نے موقع پر پہنچکر زخمیوں اور نعش کو سول اسپتال منتقل کردیا، ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔





