ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم) ضلع گجرات کی سوشل سوساٸٹاٸیز کے زیراہتمام تقریب میں مولانا پروفیسر صاحبزادہ قاضی امداد اللہ کو اعتراف خدمات ایوارڈ سے نوازا جاٸیگا۔مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ نے تعلیمی سفر کے دوران غیرمعمولی کامیابیاں سمیٹیں اور اس وقت سرکاری چینل پی ٹی وی نیوز میں بطور پروڈیوسر کام کررہے ہیں۔وفاق المدارس العربیہ سے درس نظامی کی تکمیل کی اور یونی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کرکے علاقہ کا نام روشن کیا۔2018 میں صوباٸی سطح پہ بہترین تقریر کرکے پنجاب کے فاتح مقرر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔موصوف مولانا علامہ قاضی کفایت اللہ کے فرزند ہیں اورعلمی و مذہبی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ضلع گجرات کی سوشل سوساٸیٹیز کی جانب سے 19 اپریل کو منعقدہ تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جاٸیگا۔مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ اس سے قبل بھی بیشتر ایوارڈ وصول کرچکے ہیں۔






