ہیلتھ کونسل تحصیل پھالیہ کے اراکین چوہدری بشیر احمد تارڑ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ، حاجی شہنشاہ بابر ،ہارون حسن و دیگر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ

منڈی بہاؤالدین (سید حفیظ سبزواری) ہیلتھ کونسل تحصیل پھالیہ کے اراکین چوہدری بشیر احمد تارڑچیف افیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ ، حاجی شہنشاہ بابر ،ہارون حسن اور دیگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش نے انہیں خوش آمدید کہا ہیلتھ کونسل کے اراکین نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور، انڈور،ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اریب گھیگا،ڈاکٹر جمال الدین اکبر،سرجن ڈاکٹر فخر زمان،ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا،لیگل آفیسر سجاد احمد ایڈووکیٹ، کوالٹی ایشورنس آفیسر مس رافیہ حیدر،فنانس آفیسر محمد فیاض،اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر داؤداشرف۔ سیکیورٹی سپروائزر شبیر حسین ، جینیٹوریل ہیڈ مرزا محسن علی، انچارج سٹور کیپر سیف اللہ اور ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر حاجی شہنشاہ بابر نے آپریشن تھیٹر کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ میں آرتھوپیڈک بنیادی آپریشنز سسٹم کا افتتاح بھی کیا جس کے تحت ایکسیڈنٹ کے دوران ہڈیوں کی بنیادی سرجری راڈ اور پلیٹنگ ڈالنے کا کام ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اریب گھیگا کی سرپرستی میں شروع کر دیا گیا ہے جس سے تحصیل پھالیہ کے عوام مستفید ہو سکیں گے اور یہ تمام سہولیات صحت کارڈ پر بالکل مفت دستیاب ہوں گی اس موقع پر وفد کے اراکین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش اور دیگر تمام عملہ کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

Exit mobile version