پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  آج سے شروع ہوگی، سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل بدھ کو آخری تیاریوں کے طور پر دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ٹریننگ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور کیو ی کپتان مائیکل بریسویل شریک ہوئے۔اس مختصر تقریب میں راولپنڈی اسٹیڈیم کے گراؤنڈز مین بھی موجود تھے۔اس موقع پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے ، کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں۔

Exit mobile version