دینہ:مساجد کو اپنے سجدوں سے پورا سال آباد رکھنا اہل اسلام پر لازم ہے:قاری اسماعیل صدیقی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کی معروف شخصیت قاری اسماعیل صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک گزرنے کے بعد عموماً مساجد کی رونق میں کمی آجاتی ہے یہ رویہ مسلمانوں کے لیے کمزور ایمان کی علامت ہے لہذا سارا سال مساجد کو اپنے سجدوں سے آباد رکھنا اہل اسلام پر لازم ہے اللہ رب العزت مساجد سے محبت کرنے والوں کے لیے میدان محشر میں اپنی رحمت کے سائے کا وعدہ فرماتا ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ 5وقت کی نماز کو یقینی بنائیں اور مسجدوں کو آباد رکھیں۔

Exit mobile version