گجرات(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹو ریٹ جنرل انڈسٹریز پونچھ ہاؤس کا دورہ ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ کی ادارے کی کارکردگی، تنظیمی ڈھانچے، ورکنگ اور چیلنجز بارے تفصیلی بریفنگ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر پیش رفت کا بھی جائرہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسداد ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ مجھے خانہ پوری نہیں حقیقی نتائج چاہئیں۔صوبائی وزیر چکن کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ادارے میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اہداف کے حصول کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے۔پرائسنگ ونگ کو مستحکم کرنے کا پلان طلب۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے 1400پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈی جی انڈسٹریز کی بریفنگ سیمنٹ کے نئے کارخانے لگا نے کیلئے 16این او سی جاری ہوئے، 03سیمنٹ پلانٹ لگ چکے۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے تحت اب تک 2072 وے بریجز رجسٹرڈ ہو چکے۔صوبائی وزیر کو بریفنگ اجلاس میں چیف انسپکٹر بوائلر نواز احمد چیمہ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اظہر حسین، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید اقبال قریشی اور متعلقہ افسران کی شرکت۔
گرانفروشی کیخلاف سخت مانیٹرنگ کی جائے: شافع حسین
